محمد تسکین
بانہال// ہفتے کی دوپہر بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے میں ٹاٹا موبائیل کے ایک حادثے میں دو مقامی افراد لقمہ اجل بنے ہیں جس میں گاڑی کا ڈڑائیور بھی شامل ہے ۔ جموں سے سبزی لوڈ کرکے اکڑال کی طرف آرہی یہ ٹاٹا موبائیل نمبر JK-14H/2006 بیٹری چشمہ کے قریب سڑک سے لڑھک کر کم از کم چار سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی ۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی رام بن پولیس ، یو ٹی آر ڈی ایف اور سول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکار بچائو کاروائیوں میں جٹ گئے اور انہوں نے دو میں سے ایک شخص کو موقع پر ہی ہلاک پایا جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں اس گہری کھائی سےنکال کر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے مرنےو الوں کی شناخت ڈرائیور ارشد احمد ولد عبدالرشید اور سیوا سنگھ ساکنان اکرال پوگل پرستان کے طور کی ۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن رام بن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔