گول//قومی سطح پر جواہر نوودیہ ودیالیہ کے امتحانات22اپریل2018ء کو دئے گئے تھے جس میں ریاست جموںو کشمیر کے ہزاروں بچوں نے حصہ لیا وہیں ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے ہزاروں بچوں نے بھی اس قومی سطح کے امتحان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کے نتائج سامنے آئے اور ضلع رام بن سے39بچوں نے کامیابی حاصل کی جس میں سات بچے گول زون کے ہیں جن میں 4بچے گول کے گرین ویلی پبلک سکول کے بچوں نے کامیابی حاصل کی ۔ وہیںڈائمنڈ پبلک سکول سنگلدان ، گارڈن ماڈل اکیڈیمی گول، ایم ایس ای گول کے اسکولوں سے ایک ایک بچے نے کامیابی حاصل کی ۔ گرین ویلی پبلک سکول گول نے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں چار بچوں نے اس قومی سطح کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ گرین ویلی پبلک سکول گول کے چار طلباء نے زون میں کامیابی حاصل کی اور اس موقعہ پر جہاں والدین نے کافی مسرت کا اظہار کیا وہیں سکول میں بہتر تعلیم پر بچوں اور سکول انتظامیہ نے بھی کافی مسرت کا اظہار کیا ۔جن چار بچوں نے گرین ویلی پبلک سکول سے کامیابی حاصل کی ان میں انشاء رشید نائیک، مشرف ایوب بٹ ، برہان احمد ، عمران فاروق شامل ہیں ۔