قدرتی وسائل کا منصفانہ استعمال کریں

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے 22 اپریل کو دنیا بھر میں منائے جانے جانے والے ’’ یوم ارض ‘‘ پر قدرتی وسائل کا منصفانہ اِستعمال کرنے پر زور دیا ہے۔اِس برس یوم ارض کی تھیم  کا تذکرہ کرتے ہوئے گورنر نے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی ،پیڑوں کے کٹائو ،آلودگی اور غیر قانونی شکار کی وجہ سے ناپید ہونے والی مختلف نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنا رول اداکرنے پر زور دیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم اِنسانی نسل اور دیگر جانداروں کا تحفظ چاہتے ہیں ،ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جس زمین پر ہم رہتے ہیں ، اُس کا تحفظ کیا جاسکے۔گورنر نے اِنسانی نسل اور دیگر جانداروں کے تحفظ کے لئے قدرتی وسائل کا منصفانہ اِستعمال کرنے پر زور دیا ہے۔