انقرہ// ترک میڈیا نے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی 2 آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر نشر کردی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی آڈیو ریکارڈنگ میں قاتلوں کی جانب سے جمال خاشقجی کو پکڑنے کی آوازیں شامل ہیں۔ آڈیو میں جمال خاشقجی کو سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میرا ہاتھ چھوڑو! تمہیں اندازہ ہے کہ تم کیا کررہے ہو‘۔ جمال خاشقجی کو پکڑ کر پہلے یونٹ اے یعنی ویزا ہاؤس ڈپارٹمنٹ میں لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریکارڈنگ میں 7 منٹ پرمشتمل جمال خاشقجی اور قاتلوں کے درمیان تلخ کلامی سنی جا سکتی ہے۔ بعدازاں جمال خاشقجی کو قونصل خانے کے یونٹ بی میں لایا گیا جو انتظامی امور پر مشتمل شعبہ ہے۔ یونٹ بی میں 4 منٹ کی ریکارڈنگ میں جمال خاشقجی اور قاتلوں کے مابین زبانی تلخ کلامی سمیت تشدد اور مار پیٹ کی آوازیں شامل ہیں۔