عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل نے بھارت ٹیکسٹ 2025 میں شرکت کی، جو کہ 14-17 فروری 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقدہ ایک عالمی ٹیکسٹائل میگا ایونٹ ہے۔ 70 سے زائد ممبر برآمد کنندگان کے ساتھ، نے قالینوں اور فرش کے احاطہ کی ایک متنوع رینج کی نمائش کی، جو ہندوستانی کاریگروں کی شاندار کاریگری کو نمایاں کرتی ہے۔کئی قالین برآمد کنندگان نے بھی آزادانہ طور پر اپنی مصنوعات کی نمائش کی، جس سے عالمی ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی صنعت میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت ملی۔تقریب کا آغاز ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ نے کی جبکہ اس موقعہ پر روہت کنسل، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت ٹیکسٹائل؛ شبھراوردیگر افسران کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرزبھی تھے۔CEPC نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹکنالوجی (IICT)، بھدوہی کے تعاون سے ایک خصوصی تھیم پویلین قائم کیا، جس میں بْنائی کا لائیو مظاہرہ دکھایا گیا۔ اس پہل نے خاصی توجہ مبذول کروائی، جس سے زائرین ہندوستانی قالین بْننے والوں کی پیچیدہ فن کاری اور مہارت کا خود مشاہدہ کر سکیں۔