قاضی گنڈ میںدرماندہ ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

اننت ناگ //قاضی گنڈ میں درماندہ ٹرک ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 6 روز سے شاہراہ پر درماندہ ہیں جس کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سخت گرمی سے ان کابے حال ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اثر رسوخ کی بنا پر گاڑیوں کو آگے چلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ قاضی گنڈ سیکٹر میں گاڑیوں کی آوا جاہی معمول کے مطابق نہیں ہوتی ہے جس کے باعث ٹنل کے اِ س پار اکثروبیشتر ٹریفک جام رہتا ہے۔ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کریں ۔