نئی دہلی// ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد20642ہوچکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22 ہزار752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7لاکھ42ہزار417 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 سے بڑھ کر 20ہزار642 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران 16ہزار883 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ56ہزار831 ہوگئی ہے ۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 2لاکھ64ہزار944 فعال کیسز ہیں۔ملک میں ریاست مہاراشٹر کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ17ہزار121 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ میں 224 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی کی تعداد 9ہزار250 ہوچکی ہے ۔تامل ناڈومیں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ18ہزار594 ہوگئی ہے اور اسی عرصہ میں 65 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 1636 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں کورونا وائرس کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اوریہاں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3ہزار165 ہوگئی ہے ۔ گجرات کورونا وائرس کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔ ریاست گجرات میں اب تک 37ہزار550 افراد اس وائرس سے متاثر اور 1977 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 29ہزار968 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 827 افراد ہلاک جبکہ 19ہزار627 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 27ہزار612 تک پہنچ چکی ہے اور 313 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کرناٹک میں 26ہزار815 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 416 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں23ہزار837 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 804افراد ہلاک اور 15ہزار 790 افراد اب تک اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔راجستھان میں بھی کوروناوائرس کے پھیلنے کا عمل زوروں پر ہے اور اب تک اس ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار404 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔آندھرا پردیش میں21ہزار197 افرادکووڈ19سے متاثر ہوئے ہیں اور اس ریاست میں اموات کی تعداد 252 ہوگئی ہے ۔ ہریانہ میں17ہزار999 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 279 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ملک میں 1119لیباریٹریاں قائم
۔24گھنٹوں میں2.62لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ
نئی دہلی//ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ٹیسٹ کرنے والی لیبز کی تعداد مستقل طور پر بڑھ کر 1119ہوگئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے مزید چار لیباریٹریوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ان میں سے سرکاری لیباریٹریوں کی تعداد 795 اور پرائیویٹ لیباریٹریوں کی تعداد 324 ہے ۔ ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 600 (سرکاری: 372 ، پرائیویٹ: 228) ہے جبکہ ٹروانیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 426 (سرکاری: 390 ، پرائیویٹ: 36) ہے اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 93 (سرکاری: 33 ، پرائیویٹ: 60) ہیں۔ ملک میں سی بی این اے ٹی پر مبنی پرائیویٹ ٹیسٹ لیب کو کم کردیا گیا ہے ۔