راجوری // محکمہ صحت میں کام کررہی فی میل ملٹی پرپز ملازمین کا احتجاج 18روز میں داخل ہوگیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں مرکز سے الگ کر کے ریاستی سرکار کے کے دائرہ اختیار میں لایاجائے اور ان کی بند پڑی تنخواہیں فوری طور پر واگزار کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مرکز ی حکومت کی طرف سے بروقت تنخواہ نہیں ملتی جس وجہ سے ان کا جینا مشکل ہوگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ گھریلو ضروریات کو پورا کرنا کٹھن ہورہاہے اس لئے انہیں ماہانہ بنیادوں پر تنخواہیں دی جائیں ۔ملازمین نے کہاکہ ان کی بقایا جات تنخواہیں فوری طور پر واگزار کی جائیں ۔ملازمین نے کہاکہ وہ تب تک احتجاج کرتی رہیںگی جب تک کہ ان کامطالبہ پورا نہ ہوجائے ۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کی 8,9اور 10تاریخ کو تمام طبی مراکز بند کر کے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔