جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں برسر احتجاج فی میل ملٹی پر پزورکر س کی کام چھوڑو ہڑتال سوموارکے روز59ویں دن میں داخل ہوگئی۔فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر س نے جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائزفیڈریشن کے بینر تلے ناظم صحت جموں کے دفتر کے سامنے 59 ویں روز بھی دھرنا دے کر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔اس دوران ورکرس 1122ہیڈکے مستقل حل کامطالبہ کررہی تھیں۔احتجاجی ملازمین ورکرس کی سربراہی کر نے والے فیڈریشن کے صدر سشیل سودھن نے بتایا گزشتہ کئی دنوں سے فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکرس ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برقت تنخواہوں کی واگذری اور رینک پرموشن جسے مطالبات کے حق میں ہیلتھ ورکر س دھرنے پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہیں تاہم ان کے مطالبات کو پوراکرنے کے تعلق سے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کو ئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔انہوں کہا کہ جب تک ہمارے جائزمطالبات پورئے نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔