پیرس/ سابق نمبر ایک اور آٹھویں سیڈ سوئزرلینڈر کے روجر فیڈرر نے جرمنی کے ڈومنک کاپ فیر کو سخت مقابلے میں سنیچر کی رات چار سیٹوں 7-6(5), 6-7(3), 7-6 (4), 7-5میں شکست دیکر دوسرے گرینڈ سلیم فرینچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ خواتین زمرہ میں پندرہویں سیڈ وکٹوریہ ازارینکا چوتھے راونڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔فیڈرر نے یہ مقابلہ جیتنے میں تین گھنٹے 55منٹ کا وقت لیا۔ فیڈرر کیریر میں 68ویں بار گرینڈ سلیم کے راونڈ 16میں پہنچے ہیں۔ آل ٹائم ریکارڈ میں فیڈرر کے بعد دوسرے نمبر پر دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ ہیں جو 54بار اور اسپین کے رافیل نڈال پچاس بار راونڈ 16میں پہنچے ہیں۔میچ را ت ایک بجے تک چلا اور رات نوبجے کے بعد کووڈ۔19کرفیو لگ جانے کی وجہ سے یہ میچ شائقین کے بغیر کھیلا گیا۔39سالہ فیڈرر کا راوڈ میں 16میں نویں سیڈ اٹلی کے ماتیو بیرٹینو سے مقابلہ ہوگا جو تیسرے راونڈ کے مقابلے میں جنوبی کوریا کے سونوو کوون کو مسلسل سیٹوں میں 7-6 (6), 6-3, 6-4سے شکست دیکر پہلی بار پیرس میں راونڈ میں 16میں پہنچے ہیں۔اس درمیان اتوار کو خواتین زمرہ میں ایک الٹ پھیر میں پندرہویں سیڈ بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا روس کی اناستاسیا پالیو چنکوواسے دو گھنٹے نو منٹ تک چلے مقابلے میں 7-5, 3-6, 2-6سے شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔ پاولیوچنکووا نے اس جیت کے ساتھ خواتین کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ادھر سلوانیہ کی کھلاڑی تمارا زیدانسیک نے رومانیہ کی سورانا کسرٹی کو 7-6, 61سے شکست دیکر آخر ی آٹھ میں جگہ بنا لی۔یو این ائی۔