بیجنگ/یو این آئی/عالمی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو نے چینی فٹ بال کے ڈھانچے میں کی جانے والی حالیہ اصلاحات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ فیفا، چین میں فٹ بال کی پائیدار ترقی اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔جیانی انفینٹینو، جنہوں نے آج فیفا کی صدارت کے 10 سال مکمل کر لیے ہیں۔ صدر انفینٹینو نے چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سونگ کائی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری ہی مستقبل کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ فیفا کے ترقیاتی پروگرام کے تحت چین کو اب تک 1 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کے فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں