عظمیٰ نیوز سروس
امرتسر//پنجاب میں فوج کے سینئر افسر اور ان کے بیٹے کے ساتھ مار پیٹ کے معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے۔ ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگرس نے اس واقعہ کو لے کر عام آدمی پارٹی کی حکومت کو گھیرا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے جب فوج کے اعلی افسر محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کا کیا۔ اس معاملے میں اطلاع ملی ہے کہ 12پولیس اہلکار سمیت کئی افسروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت میں وزیر رہ چکے لبیر سنگھ سدھو کی طرف سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کیا گیا ہے۔ ایک منٹ 28 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار کے پاس کچھ لوگ ایک شخص کو بری طرح پیٹ پیٹ رہے ہیں۔ معاملہ بڑھتے ہی موقع پر بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔سدھو نے لکھا’’پنجاب پولیس کا توہین آمیز برتاو۔ پٹالیہ پولیس کے افسروں نے فوج کے کرنل کے ساتھ بری مار یپٹ کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے بعد بھی کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی‘‘۔ادھر اپوزیشن رہنما پرتاپ سنگھ باجوہ نے کہا ہے کہ اگر فوج کے افسر محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کے دکھ کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔