مینڈھر //فوج نے لوگوں کو کووڈ سے متعلق بیدار کرنے کیلئے بسونی علاقہ میں ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک بیداری پروگرام منعقد کیا ۔منعقدہ ٹیلی کانفرنسگ کے دوران متعلقہ علاقہ کے پنچایتی اراکین و دیگر معززین کو کووڈ کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی ماہرین نے کانفرنس کے دوران پنچایتی اراکین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ مہلوک وائرس کے سلسلہ میں سماج میں زیادہ سے زیادہ افراد کو بیدار کریں تاکہ کم سے کم لوگ اس وباء کا شکا ر ہوں ۔انہوںنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ سماجی دوری اختیار کریں جبکہ اپنے ہاتھ ہمیشہ صابن سے دھوائیں ،ماسک کا استعمال کریں جبکہ غیر ضروری طورپر پُر ہجوم جگہوں کا رخ نہ کریں ۔پنچایتی اراکین نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوام کو بیدار کرنے کیلئے اس نوعیت کی مہم جاری رکھی جائے گی ۔