فوج کا پلوامہ میں مارے گئے اہلکار کو خراج عقیدت

سرینگر// فوج نے ہفتہ کے روز پلوامہ ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے حولدار کاشری بمناللی کو خراج تحسین پیش کیا۔ایک فوجی عہدیدار نے بتایا ’’بادامی باغ چھاؤنی میں ایک خصوصی تقریب میں چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور تمام طبقات نے قوم کی جانب سے بہادر سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ 37 سالہ حولدار بمناملی جنوبی کشمیر کے ہانجن میں انسداد عسکریت پسندی آپریشن کا حصہ تھا۔ جب علاقے میں تلاشی لے رہے تھے تو عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔