فوج نے کووڈ ویکسین لگانے کےلئے کیمپ لگایا

 پونچھ// فوج کی کرشنا گھاٹی برگیڈ کے زہراہتمام سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گاو¿ں گلپور اور اجوٹ میں کوڈ19ویکسی نیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا جہاں پر فوج اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ نے تقریبا 80 افراد کو ویکسی نیشن کے انجکشن لگائے۔ اس دوران گاﺅں گلپور کے کل چھیالیس افراد کو ضروری انجکشن لگائے گئے جن میں 7خواتین تھی، پانچ افراد نے دوسری ڈوز لی دیگر نے پہلی اجوٹ گاﺅں سے کل چوتیس افراد کو ضروری انجکشن لگائے گئے جن میں 16خواتین اور 18 شامل ہوئے ان سبھی کو پہلی ڈوز لگائی گئی۔ اس دوران فوج کی جانب سے لوگوں کو ویکسی نیشن کے انجکشن لگانے کی ہدایت کی گئی جبکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے سلسلہ میں اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی جانکاری فراہم دی گئی۔