پونچھ//فوج کی جانب سے منگل وار کو مارے گئے عسکریت پسند سے برآمد ہوئے اسلحہ کی نمائش بھی کی گئی۔اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندو سے بات کرتے ہوئے بریگیڈ کمانڈر سینا میڈل پونیت ڈوال نے اس بات کی تصدیق کی کہ دیگوار سیکٹر میں حدِ متارکہ عبور کرتے ہوئے 2 عسکریت پسند بھارتیہ فوج کے ہاتھوں مارے گئے ۔انھوں نے کہا کہ ہند فوج نے نکر کوٹ علاقہ میں حد متارکہ عبور کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو دیکھا تو انھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ڈھیر کر دیا اور ان سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بھارتی فوج نے مختلف کرنسیوں میں 13.370کی پاکستانی کرنسی اور رجسٹرار جنرل آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک شناختی کارڈ بیئرنگ مشین نمبر34101-7771409-1 جس سے اس عسکریت پسند کی شناخت محمد اکرم ولد سردار ساکن پاکستان کے طورپر ہوئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد وہاں تلاشی مہم چلائی گئی تو ایک دہشت گرد کی لعش کے ساتھ اے کے سیریز کی اسالٹ رائفل اور گولہ بارود کے ساتھ ، کنٹرول لائن کے پار پڑی دیکھی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں مجموعی طور پر دو دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ حدِ متارکہ پر دہشت گردوں کا کامیابی سے خاتمہ حدِ متارکہ کی حرمت کو یقینی بنانے کیلئے بھارتی فوج کے عزم ، پیشہ واریت اور عزم کے اعلیٰ معیار کو ظاہر کرتاہے۔