عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اننت ناگ میں ڈیوٹی کے دوران ایک فوجی جوان کی اچانک موت واقع ہوگئی ہے۔ اننت ناگ ضلع کے ایک کیمپ میں اتوار کو فوج کی چنار کور کے سپاہی نائیک پرگت سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ پرگت سنگھ کی موت اننت ناگ ضلع کے لارکی پورہ میں19 راشٹریہ رائفلز کیمپ میں ہوئی۔ پرگت سنگھ کا تعلق پنجاب کے امرتسر سے تھا اور وہ سنہ2015 میں فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ سرینگر میں قائم فوج کی چنار کور نے فوجی کی موت پر تعزیت اور اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔