ماؤنٹ مونگانوئی/ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اتوار کے روز دوسرے ٹی 20 میچ میں 72 رنوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فاتحانہ برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فلپس اور کانوے کی دھماکہ خیز اننگز اور دونوں بلے باوں کے رمیان تیسرے وکٹ کے لئے 184 رن کی بڑی شراکت داری کی بدولت 20 اوور میں تین وکٹوں پر 238 رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔ ہدف کے تعاقب میں ونڈیز کی ٹیم 20 اوور میں نو وکٹوں پر 166 رن ہی بنا سکی۔ فلپس نے 51 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ٹاس ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ بیٹنگ کے لئے اتری اور اس کی شروعات اچھی رہی ۔ سلامی بلے باز نے پہلے وکٹ کے لئے 49 رنوں کا اضافہ کیا۔ اوشانے تھامس نے ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کرکے شراکت توڑ دی۔ سیفرٹ نے 13 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے ۔ پہلا دھچکہ لگنے کے بعد مارٹن گپٹل بھی زیادہ دیر تک ٹک نہ سکے اور وہ فبین ایلن کی طرف ر نکولس پورن کو کیچ دیکرپویلین لوٹ گئے ۔ گپٹل نے 23 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے ۔اس کے بعد ، فلپس اور کانوے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ونڈیز کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی۔ فلپس نے 51 گیندوں پر 108 رنوں کی اننگز میں 10 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے جبکہ کانوے نے 37 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 65 رنز بنائے ۔ ونڈیز کے لئے تھامس نے چار اوورز میں 44 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا اور کیرون پولارڈ نے تین اووروں میں 33 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ہدف کے تعاقب کرنے اتری ونڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کے تین وکٹ 60 رنز پر گر گئے ۔ ونڈیز کو بڑی شراکت داری نہ ہونے کی وجہ سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ نے 15 گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 28 ، شیمرون ہیتمائر 25 ، آندرے فلیچر نے 20 اور فیبین ایلن نے 15 رنز بنائے جبکہ کیمو پال 18 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمسن نے چار اوور میں 15 رن پر دو وکٹ ، مشل سینٹنر نے تین اوور میں 41 رن پر دو وکٹ ، لوکی فرگیوسن نے چار اوور میں 22 رن پر ایک وکٹ، ایش سودھی نے چار اوور میں 26 رن دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ٹم ساؤتھی نے چار اوور میں 49 رن دے کر ایک وکٹ اور جیمز نیشم نے ایک اوور میں 12 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔یو این آئی