منیلا//جنوبی فلپائن کے شہر ڈواؤ میں شاپنگ پلازہ میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 37 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔؎اس حوالے سے ضلعی پولیس آفیسر نے بتایا کہ چارمنزلہ شاپنگ پلازہ میں ہفتے کی صبح آگ بھڑک اٹھی اور بالائی منزل میں ایک کال سینٹر کے ملازمین سمیت متعدد دیگر باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔اطلاعات کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ‘پلازے میں پھنسے کل 37 افراد کے بچ جانے کا امکان نہیں ہے جبکہ 24 گھنٹے گزرجانے کے باوجود بلڈنگ کے بعض حصہ میں آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا’۔آتشزدگی سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ ‘آگ تیسری منزل میں لگی جہاں لکڑی کا فرنیچر، پلاسٹک اور کپڑوں پر مشتمل بہت سامان موجود تھا، جس کے بعد آگ تیزی سے بھڑکتے ہوئے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا’۔تفتیش کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ‘بالائی منزل پر قائم کال سینٹر میں 24 گھنٹے شفٹ رہتی ہے جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں پھنسے تمام ہی افراد ہلاک ہو گئے ہیں’۔مقامی میڈیا کے مطابق فلپائن میں آتشزدگی کے واقعات تیزی سے پیش آرہے ہیں جس کی بنیادی وجہ کام کرنے کے مقامات پر سول ڈیفنس قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کہا جارہا ہے کہ محکموں میں کرپشن اور مزدورں کے استحصال کی روش عام ہے جس کی وجہ سے بلڈنگ اور فیکٹری میں ہنگامی راستہ سمیت دیگر حفاظتی آلات وغیرہ ناپید ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں منیلا کی ایک جوتا ساز کمپنی میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی لپیٹ میں آکر 72 مزدور ہلاک ہو گئے تھے, بچ جانے والے مزدوں نے بتایا کہ بلڈنگ کی کھڑیوں پر سلاخوں کی وجہ سے ہلاکت میں اضافہ ہوا۔اس سیقبل 1996 میں منیلا کے ڈسکو بار میں خوفناک آتشزدگی بھڑک اٹھنے سے 162 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔