واشنگٹن//گزشتہ دو روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر تشدد اور حملے جاری ہیں جس پر نامور اداکاروں نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے کہا کہ ’یہ مذہب یا ایک دوسرے سے نفرت کرنے سے متعلق نہیں ہے، میں تمام مذاہب پر یقین رکھتی ہوں، یہ ایک ایسے حکومتی نظام کے بارے میں ہے جو اپنے اور ہمارے لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر استعمال رہی ہے،انہوں نے لکھا کہ ’بحیثیت انسان یہ سمجھیں کہ اخلاقی اعتبار سے کیا صحیح اور کیا غلط ہے‘۔پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ کبھی نہ سمجھو کہ اللہ ظالموں کے کاموں سے بے خبر ہے‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ فلسطین سمیت مظلوموں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔’اداکارہ سائرہ یوسف نے ویڈیو شئیر کی جس میں اسرائیلی فورسز کے حملے بعد کی صورتحال دکھائی گئی، اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ پاگل پن ہے، دل دہلا دہنے والا واقعہ ہے‘۔اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ ’دہشت گردی کیا ہے؟ ہر سال رمضان کے دوران نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرنا‘۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر تشدد اور درجنوں کو گرفتار کرلیا تھا، اس دوران کم از کم 12 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔