سرینگر// پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے دوران ڈیوٹی قدرتی موت ، بیماری یا کسی اور کسی اور طرح لقمہ اجل بنے پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوز کے لواحقین کیلئے چلائی جارہی مختلف خصوصی فلاحی اسکیموں کے تحت مالی معاونت فراہم کر نے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دوران ڈیوٹی لقمہ اجل بنے پولیس اہلکاروں کے لوا حقین کے حق میں دو کروڑ بیس لاکھ روپے کی رقم بطور امداد منظور کی ۔اس سلسلے میں پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ کے مطابق انسپکٹر محمد اشرف میر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابو رام کے لواحقین کے حق میں 38اڑتیس لاکھ روپے کی رقم بطورایکس گریشیا ریلیف منظورکی گئی۔ انسپکٹر محمد اشرف میر چند پورہ اننت ناگ میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے ایک حملہ میںلقمہ اجل بن گئے جبکہ اے ایس آ ئی بابو رام پانتہ چھوک سرینگر میں پیش آئے ایک خونین تصادم آرائی کے دوران لقمہ اجل بن گئے۔اس دوران پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کئے گئے مختلف حکمناموں کے تحت قدرتی موت یا کسی بیماری کے نتیجے میں دوران ڈیوٹی مرنے والے اہلکاروں میں اے یس آئی راجندر سنگھ،حوالدار شکتی دیوی،دلہار سنگھ،پر شوتم لعل،ایس جی کانسٹیبل محمد شوکت اور فالور محمد رمضان کے لواحقین کے حق میں20بیس لاکھ روپے کی رقم بطور خصوصی امداد فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ پولیس سربراہ نے شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے لقمہ اجل بنے دو پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے حق میںپچاس50ہزار روپے کی رقم بطور مالی امداد منظور کی۔