عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر میں توہین آمیز ریمارکس کرنے اور فرقہ وارانہ بدامنی کو بھڑکانے کی کوشش کرنے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بدھ کوایکس پر ایک پوسٹ میں، سرینگر پولیس نے کہا’’ 6 شرپسندوں پر بی این ایس ایس کی دفعہ 126 اور 170 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں سنٹرل جیل، سری نگر میں، توہین آمیز تبصروں کے ذریعے فرقہ وارانہ بدامنی کو بھڑکانے پر نظر بند کیا گیا ہے۔ عوام کو اس کے ذریعے متنبہ کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی فرد اسی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، جس میں فرقہ وارانہ مواد کو تقسیم کرنے یا عوامی ہم آہنگی کو خراب کرنے کے ارادے سے پوسٹ کرنا یا شیئر کرنا شامل ہے، اس کا بھی ایسا ہی انجام ہوگا۔متحدہ مجلس عمل نے توہین آمیز کلمات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی توہین کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔