ایجنسیز
نیویارک/فیفا ورلڈ کپ 2026کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے آغاز ہی سے کھیل پر مکمل گرفت قائم رکھی اور سویڈن کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔پہلے ہاف کے دوران فرانسیسی کھلاڑیوں نے متعدد خطرناک حملے کیے ، تاہم انہیں کامیابی 45ویں منٹ میں ملی جب اسٹار فارورڈ کائلیان ایمباپے نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔پہلا ہاف فرانس کے حق میں 1-0 کے اسکور پر اختتام پذیر ہوا۔وقفے کے بعد بھی فرانسیسی ٹیم نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 53ویں منٹ میں بریڈلی بارکولا نے گول کر کے برتری دوگنی کر دی۔میچ کے 74ویں منٹ میں کائلیان ایمباپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول اسکور کیا، جس کے بعد سویڈن کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔فرانس نے 3-0 کی فیصلہ کن کامیابی کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔