بانڈی پورہ/عازم جان / ضلع کے سمبل، نائدکھے اور حاجن میں تیسرے روز بھی سمبل سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے ناکام فدائن حملے میں چار عدم شناخت جنگجوؤں کی ہلاکت پر ہڑتال رہی۔مقامی لوگوں نے اس واقعہ کو ڈرامہ قرار دیکر کہا ہے کہ حقیقت سامنے لائی جائے کیونکہ کیمپ پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔تمام سکول اورکالج احتجاج کے پیش نظر بند رکھے گئے ۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سی آر پی ایف کیمپ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ مقامی لوگ اس کیمپ پر ہوئے ناکام فدائن حملے کو فرضی قرار دیکر شبہات ظاہر کررہے ہیں ۔