لاہور/یواین آئی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اور لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کے خلاف اپیل پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے مسترد کردی۔ میچ ریفری کے فیصلے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا موقف سنا،۔ میچ ریفری کا فیصلہ کمیٹی نے برقرار رکھا، میچ ریفری نے بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر پر دو میچز کی پابندی عائد کی تھی، فخر کو لیول تھری افینس کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ آج ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی۔ واضح رہے کہ 29 مارچ کے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔