منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے نیلی گاﺅں سے حیات پورہ جارہی سڑک پر غیر معیاری تار کول بچھائے جانے کےخلاف مکینوں نے احتجاج کیا ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے ایک برس قبل سڑک پر تار کول بچھائی گئی تھی تاہم پورا کام غیر معیاری کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سڑک اب کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری خزانے سے فنڈز ہڑپنے کےلئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے غیر معیار ی کام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک برس کے اندر ہی تار کول اکھڑ گئی ہے ۔مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بچھائی گئے تار کول کے سلسلہ میں تحقیقات کروائی جائے اور غیر معیاری کام کرنے والوں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔