سرینگر// نگینہ پبلشنگ ہاوس اور کشمیر کلچرل کانفرنس کے اہتمام سے کل ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں بر گزیدہ شاعر، ادیب اور تحقیق کار غلام نبی خیالؔ کی تازہ تصنیف ’’جہانِ خیال‘‘ کی رسم اجرا ئی انجام دی گئی۔ محفل کی صدارت جسٹس بشیر احمد کرمانی نے کی جنہوؒں نے خیال صاحب کی اس تصنیف کو ایک یادگاری کارنامہ قرار دیا۔ایوان صدارت میں غلام نبی خیال، وحشی سعید، کاچو اسفند یار خان اور پروفیسر ناصر ط مرزا موجود تھے۔ انہوں نے غلام نبی خیال کی تصنیف کو ایک تاریخی شاہکار قراردیا۔اس موقعے پر کئی سرکردہ ادیب، قلم کار، دانش ور اور سول سوسایٹی کے معتبر اراکین موجود تھے۔