عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
بیت المقدس// غزہ پر اسرائیلی حملے 70ویں روز بھی جاری ہے، اسرائیل نے فضائی بمباری کرتے ہوئے انسانی قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیلی بمباری میں 21 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت نے کہا ہے کہ خان یونس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی اور ٹینکرز کی بمباری کے نتیجے میں 21 شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، صہیونی فوجیوں نے خان یونس میں فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول حیفہ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے علی اصبح خان یونس کے علاقے میں فلیئر بم برسائے اور ٹینکروں کی مدد سے علاقے کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس کے مغرب میں پناہ گزین کیمپ میں ابو نصر خاندان کے گھر پر اور مشرقی رفح کے علاقے تل السلطان میں بھی رہائشی عمارتوں پر بمباری کی۔صہیونی فوجیوں نے مسلسل بمباری کرتے ہوئے جنوبی رفح میں کویتی اسپتال کے قریب رہائشی علاقے کی عمارتوں کو نشانہ بنایا ، خیال رہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ کا نظام تقریبا مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے،7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوںکے نتیجے میںہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 70 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔