پونچھ //غیر سرکاری تنظیم سرسید ایجوکیشن مشن جموں و کشمیر کی جانب سے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں ضلع پونچھ کے غریب اور یتیموں میں عید الفطر کے لیے نئے کپڑے اور دیگر سامان تقسیم کیا۔اس موقعہ پر محمد اعجاز اسد آئی اے ایس ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل ایس پی انوار الحق، ڈی وائی ایس پی آپریشن ، ڈاکٹر سریش رینہ، ایڈوکیٹ سنجے ریناوغیرہ بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر پینتالیس یتیم بچوں میں کپڑے تقسیم کئے گئے جووہ عید کے دن پہنیں گے۔