عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں انتظامات

  سرینگر //حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے آثار شریف درگاہ حضرت بل کا دورہ کر کے وہاں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کے علاوہ وقف بورڈ اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے ۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ایام متبرکہ کے دوران زائرین کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات دستیاب رکھیں ۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ بجلی ، پانی ، صحت و صفائی ، طبی نگہداشت ، گرمی ، گذائی اجناس اور دیگر انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں تا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے کئی طبی کیمپ قایم کئے ہیں تا کہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔ علاوہ ازیں زائرین کو لانے اور لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات بھی مکمل کئے گئے ہیں ۔