عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عیدالاضحی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو دِلی مْبارک باد پیش کی ہے۔اْنہوں نے اَپنے پیغام میں کہا،” میںعیدالاضحی کے موقعہ پر سبھی لوگوں کو اَپنی دلی مْبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔عیدالاضحی قربانی، اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کا تہوار ہے۔ یہ مقدس موقعہ اِنسانیت کو محبت، ہمدردی اور درگزر جیسی ابدی اَقدار کو اَپنانے کی یاد دِلاتا ہے۔دْعا ہے کہ یہ عید ہر ایک کی زندگی میں خوشی، امن اورترقی کی نوید لے کر آئے۔”