ہزاروں نوجوان جیلوں میں بند، باغات اراضی ریلوے لائنوں کی نذر:محبوبہ مفتی
عارف بلوچ
اننت ناگ// پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں سے متعلق مسائل پر “خاموشی” برقرار رکھنے پر تنقید کی۔ مفتی محمد سعید کی دسویں برسی کے موقع پر اپنی مختصر تقریر میں محبوبہ نے کہا کہ چیف منسٹر انکی پارٹی کے جنون میں مبتلا ہیں اور صرف اس پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا”آج اگر کوئی نوجوان آواز اٹھاتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، ہزاروں جیلوں میں بند ہیں، میں عدالت میںگئی، لیکن کہا گیا کہ میں ان کے بارے میں بات کرنے والی کون ہوں، اگر ہم بات نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ وہ غریب ہیں اور وہاں سفر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ کہاں جائیں گے؟” یہ عمر (عبداللہ) کا کام تھا ،میرا نہیں، وہ ان مسائل پر بات نہیں کرتا؟ وہ صرف پی ڈی پی پر تنقید کرتا ہے، وہ پی ڈی پی کے جنون میں مبتلا ہے۔جنوبی کشمیر میں ریلوے لائنوں کے لیے باغات کی اراضی لیے جانے کے معاملے پر، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ غریب خاندانوں کے لیے باغات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے۔انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ جن خاندانوں کی زمینیں لی جا رہی ہیں ان کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔پی ڈی پی کو اپنے والد کی میراث بتاتے ہوئے، انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اس کی حفاظت کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ڈی پی صدر نے کہا”پارٹی مفتی (سعید)کی میراث ہے، میں اکیلا کیا کروں گی؟ اسے زندہ رکھنا آپ کے لیے ہے، جب بھی آپ کو موقع ملے، براہ کرم اس کے لیے دعا کریں،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی تو ہر کونے میں صرف عوام کی خاطر پہنچی، لوگ نہیں سمجھے کہ انہوں نے کرسی نہیں مانگی، وہ قوم کے لیے، عوام کے لیے نکلے ہیں۔