عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض// سعودی عرب نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرہ کی سعادت کے لیے ’پرسنل وزٹ ویزا‘ پر مملکت سعودیہ بلوا سکتے ہیں۔ بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد بار انٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔