عاصف بٹ
کشتواڑ //علیحدگی پسند لیڈر اور سابقہ امام مرکزی جامع مسجد کشتواڑ عبدل قیوم متو نے سابقہ ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک کی موجودگی میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔اتوار کو کشتواڑ میں پی ڈی پی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں متعدد افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پرموصوف نے بتایاکہ گزشتہ تیس سالوں کے دوران انھوں نے قوم کی خدمت کی اور کئی مرتبہ جیل بھی جاناپڑا جبکہ متعدد مرتبہ پی ایس اے بھی عائد کیاگیالیکن باجود اسکے وہ ایک ہی موقف پر قائم رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ ہر وقت حق کی بات کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو اس پر ظلم نہیں ہونا چائیے اور اُسے سکون کی زندگی بسر کرنے کا پورا حق ہے ۔موصوف نے کہاکہ انہوں نے پی ڈی پی کا دامن جام بوجھ کر تھاما ہے اور وہ آئند پارٹی کی مضبوطی کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کر ئینگے ۔