عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے تمام محکموں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپیلیں، رٹ پٹیشن، ایل پی اے اور ایس ایل پی مقررہ مدت کے اندر دائر کی جائیں، یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ بہت سے معاملات قانونی وقت کی مدت ختم ہونے کے بعد محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے پاس بھیجے جا رہے ہیں، جس سے درخواستوں میں تاخیر اور مقدمات کو خارج کرنے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔