یواین آئی
سڈنی/سابق آسٹریلیائی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کے گھر تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے ، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک منفرد اور دلچسپ انداز میں کیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے 39 سالہ کرکٹر نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کی تیسری بیٹی “عمیرہ مایا” کی پیدائش جمعہ 13 مارچ کو ہوئی ہے ۔ اس خوشی کے موقع پر عثمان خواجہ نے مزاحیہ رنگ اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس نعمت پر بے حد شکر گزار ہیں، تاہم ایک مکمل کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کے لیے ابھی مزید 8 اراکین کی کسر باقی ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ نے رواں سال کے آغاز میں ایشیز سیریز کے پانچویں میچ سے قبل بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔