یواین آئی
سڈنی/آسٹریلیا کے سینئر بلے باز عثمان خواجہ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا کے سامنے آئیں گے ۔ سابق کرکٹرز اور میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ کی صحت اور کارکردگی کے مسائل کے سبب انہیں ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے ۔خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکا، جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انہیں ٹیم سے باہر رکھا گیا۔ اوپننگ کا رول اب ٹریوس ہیڈ سنبھال چکے ہیں۔ ایڈم گلکرسٹ اور دیگر کمنٹیٹرز نے ایک پروگرام میں بتایا کہ خواجہ کی پریس کانفرنس میں مستقبل کے حوالے سے اہم باتیں سامنے آ سکتی ہیں، تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ وہ کن موضوعات پر بات کریں گے ۔سابق کرکٹرز اور آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خواجہ کی کارکردگی اور صحت کے مسائل کے باعث انہیں ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا جا رہا ہے ۔ خواجہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل سکے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا۔آسٹریلوی ٹیم میں عثمان خواجہ کا اوپنر کے طور پر رول ختم ہو چکا ہے اور اس پوزیشن پر اب ٹریوس ہیڈ کھیل رہے ہیں۔ 39 سالہ خواجہ نے اب تک 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے ۔