راجوری //عالمی یوم ماحولیات کے دن لوگوں کو ماحولیات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے بجائے میونسپل کمیٹی راجوریکی طرف سے کھلے عام کچرا اور گندگی جلادی گئی ۔کمیٹی کی طرف سے نئے بس اڈہ راجوری کے قریب گندگی کھلے عام جلائی گئی ۔یہ گندگی اس مقام پر جمع رکھی گئی تھی جس کو کہیں ٹھکانے لگانے کے بجائے وہیں پر رکھ کر آگ لگادی گئی ۔گزشتہ شام میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے سینئر افسران کی ہدایت پر سات بجے اس گندگی کو آگ لگادی ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ میونسپل کمیٹی ماحول برقرار رکھنے کے بجائے ماحول خراب کرنے کا باعث بن رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گندگی جلائے جانے کے بعد فضا میں دھواں ہی دھواں تھا۔