منجا کوٹ //عالمگیر وبا کے چلتے تحصیل منجا کوٹ میں پولیس اور سیول انتظامیہ متحرک ہو کر کام کررہی ہے ۔حالیہ دنوں میں تحصیل میں کئی ایک معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ تین افراد کی موت بھی واقعہ ہو چکی ہے ۔اس سے قبل تحصیل کے مختلف علاقوں میں آئے کووڈ معاملات کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے کئی ایک وارڈوں کو ریڈ زون میں رکھ دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں لوگوں کی نقل وحرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی تنویر جیلانی کی نگرانی میں ایس ایچ او منجا کوٹ فاروق احمد اپنی نفری کے ہمراہ لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کررہے ہیں جبکہ بغیر وجہ کھلے عام جانے والوں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔