کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی خواص و کوٹرنکہ کے درمیان تعمیر کردہ پل گزشتہ دنوں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی بیس ہزار سے زائد عوام کے متاثر ہونے کا حدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں علاقہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے پل کے ایک حصہ کی دیواریں مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا راستہ ہی بند ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پل کے تباہ ہونے کی وجہ سے اب مقامی لوگ پیدل دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں جو کسی خطرے سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب ڈویژن میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے پنچایت حلقہ لوہر کیول میں تعمیر گنگوٹا پل کے ایک جانب کی دیوار مکمل طورپر منہدم ہوگئی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کا راستہ بند ہو چکا ہے ۔مکینوں و پنچایتی اراکین نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کومتحرک کر کے جلدازجلد پل کی مرمت کروائی جائے تاکہ لوگوں کو راستہ بحال ہو سکے ۔