راجوری //تین روز قبل پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباء کی طرف سے ایمبولینس گاڑی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجا ج کے بعد ضلع ہسپتال راجوری کی انتظامیہ نے تمام ڈاکٹروں کو سختی سے اس بات کی ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیوٹی روسٹر پر عمل کریں اور خود ہی اپنی ڈیوٹی تبدیل نہ کریں ۔ایک حکمنامہ میں میڈیکل سپرینڈنٹ ضلع ہسپتال راجوری ڈاکٹر محمود بجاڑ نے تمام ڈاکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی خود ہی تبدیل نہ کریں بلکہ ڈیوٹی روسٹر پر عمل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ تمام کیجولٹی میڈیکل افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ڈیوٹی روسٹر پر عمل کریں اور میڈیکل سپرینڈنٹ کی اجازت کے بغیر خود ہی ڈیوٹی تبدیل نہ کریں ۔اس کے علاوہ کیجولٹی میڈیکل افسران کو اس بات کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈیوٹی اوقات کے دوران ایمبولینس گاڑیوں کا اہتمام بھی کریں ۔