راجوری//منشیات مخالف مہم کے تحت راجوری پولیس نے طلباء کیلئے بیداری پروگرام کاانعقاد کیا۔کیمپ ہمالین کالج ،ہمالین ایجوکیشن مشن میں منعقدہوا۔ پروگرام کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرراجوری جسونت سنگھ نے کی۔اس دوران پولیس افسران ودیگرمقررین نے طلباء کومنشیات کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران طلباء کوبتایاگیاکہ نوعمرلڑکے کس طرح سے منشیات کے عادی ہوجاتے ہیں اورپھرآہستہ آہستہ اس کے اثرات پورے پریواراورپورے سماج پرپڑتے ہیں۔طلباء کواین ڈی پی ایس ایکٹ کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔جسونت سنگھ نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ راجوری پولیس کی منشیات مخالف مہم کوکامیاب بنانے کیلئے اپنارول اداکریں۔اس موقعہ پر انچارج پولیس پوسٹ راجوری سٹی ایس آئی دانش مقبول، ماہرتعلیم سلیم وانی ، کالج پرنسپل چوہان ودیگرفیکلٹی ممبران موجودتھے۔