جموں //انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ سائنس (IMS)نے طلباءکو جنگلی جانواروں کی زندگی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور قدرتی ماحول میں ان کی موجودگی کی اہمیت کے سلسلہ میں بیدار کرنے کےلئے شہر کے مضافاتی علاقہ مانڈہ میں قائم کئے گئے چڑیا گھر کا دورہ کروایا۔اسٹنٹ پروفیسر کی قیادت میں گئے ہوئے طلباءکو نصاب میں شامل ماحولیاتی مطالعہ کے سلسلہ میں دنیا سے لگ بھگ ختم ہو نے والی جانواروں کی نسلوں اور ان کے خلیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ۔طلباءکو قدرتی ماحول کو بچانے ،ماحولیاتی تبدیلی جنگلی جانواروں کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے کی جانب بھی راغب کیا گیا ۔