طالبان کی لغمان صوبے میں پیش قدمی

کابل //طالبان کی جانب سے لغمان صوبے کے مختلف حصوں پر قبضے اور مزید پیش قدمی کی اطلاعات ملنے پر افغان آرمی چیف لغمان پہنچ گئے۔طالبان کی جانب سے جمعے کو لغمان صوبے کے ضلع دولت شاہ پر قبضے کے بعد مزید علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں اور وہ لغمان صوبے کے دارالحکومت مھترلام کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق  افغانستان میں عیدپرجنگ بندی کے بعد لڑائی میں شدت آئی ہے اور طالبان نے میدان وردگ  صوبیاورمشرقی صوبے لغمان کے2اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی فوسرزایک حکمت عملی کیتحت لغمان صوبیکیدولت شاہ نامی ضلع سیپیچھے چلے گئے۔اہم صوبے پر طالبان کی بڑھتے قدموں کو روکنے کے لیے افغان آرمی چیف لغمان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فورسز سے ملاقات کر کے سیکورٹی اور سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیں گے۔دوسری جانب افغان میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ ضلع کرم میں فوجی اڈہ بنا رہا ہے اور مقامی لوگوں کے مطابق یہاں روزانہ آٹھ سے 10 فوجی ہیلی کاپٹر آتے ہیں۔