ڈوڈہ// گونمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے نئے مقرر کردہ پرنسپل ڈاکٹر طارق آزاد نے بدھ کو رسمی طور سے کام شروع کردیا ۔ضلع ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ پہونچنے پر چناب ویلی ڈاکٹرس اسوسی ایشن اور این ایچ ایم ایمپلائز اسوسی ایشن ضلع یونٹ ڈوڈہ نے ڈاکٹر طارق آزاد کا والہانہ استقبال کیا ۔بعد میں ممبران نے ڈاکٹر آزاد کے ساتھ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے تعمیری کام اور دیگر معاملات پر مباحثہ اور مشاورت کی۔ممبران نے ڈاکٹر طارق آزاد کی گورنمنٹ میڈیکل کالج کے بطور پرنسپل تعیناتی پر سرکار کے فیصلے کی تعریف کی۔ممبران نے ڈاکٹر آزاد کو ایک ایماندار،قابل اور
اچھی کارکردگی کا افسر قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ سرکار یہ فیصلہ خطہ چناب کے لوگوں کیلئے یقینی طور سے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ممبران نے کہا کہ ڈاکٹر طارق آزاد کی تعیناتی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ نہ صرف لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے بلکہ ان کے کنٹرول کے تحت معاملات کا ملازمین کی بھی وکالت کریں گے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر طارق مسعود ،داکٹر حمید پرے ،فیضان احمد ترمبو،ڈاکٹر نصیر مسعود،احمد شفیع اتو،عمر خان اور ڈاکٹر پرویز احمد بھی موجود تھے۔