پونچھ//پورے ملک کی طرح جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی یکم مارچ سے بزرگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں ضلع ہسپتال پونچھ میں سنیچر وار کو بھی کئی بزرگوں کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔میڈیکل سپریڈینٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری نے بتایا کہ بزرگوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم پونچھ میں زور و شور سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیکہ لگوانے والے بزرگوں کو ویکسینیشن سینٹر پر آنے پر ان کا ادھار کارڈ یا لیونگ سرٹیفکیٹ دیکھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق یکم مارچ 2021 سے 60 سال مکمل کرنے والے بزرگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا رہے۔حالانکہ کورونا ٹیکہ کے تعلق سے عوام میں بالکل بھی جوش و خروش نہیں دیکھا جارہا ہے اور اس تعلق سے شہر میں کوئی بات چیت بھی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔