ضلع پونچھ میں ایک ہفتے کے دوران تین لوگ ریچھوں کے حملوں میں زخمی

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک ہفتے سے ریچھوں کا قہر جاری ہے اوراس دوران دو خواتین اور ایک بزرگ شہری سمیت تین افراد کو ریچھوں نے حملہ کر کے شدید طور پر زخمی کر دیا۔
 سنیچر کو بھی تحصیل کے بیدار علاقہ کی ایک خاتون پر ریچھ نے حملہ کر کے اُسے شدید طور پر زخمی کر دیا۔زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت نور جہاں بیگم دختر محمد اکبر ساکنہ بیدار بلنایی کے طور پر ہوئی ہے اور اُسے علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی لیجایا گیا جہاں سے اُسے مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 واضح رہے کہ کچھ روز قبل منڈی کے گاوں بایلہ میں ریچھوں نے دو لوگوں کو شدید زخمی کیا جو کہ اس وقت صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر میں زیر علاج ہیں
 ان تمام واقعات کو لے کر منڈی کے عوام میں خوف و ہراس ہے اور وہ محکمہ وائلڈ لائف کے تئیں سخت نارض ہیں ۔