سرینگر //لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کووِڈ ٹاسک فورس، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس پیز کے ساتھ ضلع سطحی کووِڈ صورتحال کا جائزہ لیا ہے اورکورونا وائرس کے پھیلا کو کم کرنے کے لئے طویل المدتی اقدامات پر زور دیا۔ لیفٹنٹ گورنر نے میٹنگ کے دوران ہائی پوزیٹیویٹی ریٹ والے علاقوں میں آر ٹی پی سی آر جانچ میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ میٹنگ کے دوران لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پنچائت سطح پر مائیکرو کنٹینمنٹ زون کوویڈ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھنے علاقوں میں ہجوم کو روکنے کے جدید طریقے دریافت کریں ۔ مذہبی مقامات ، مارکیٹ اور عوامی مقامات پر زیادہ توجہ دیں۔لیفٹنٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس پیز کوکووِڈ مناسب طرز عمل ، پابندیوں کے نفاذ ، سیاحتی مقامات پر رہنما اصولوں ،کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔لیفٹنٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو تیسری لہر کے خطرے کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ13 اضلاع میں 45 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوںمیں پہلی خوراک کی 100فیصدٹیکہ کاری کاہدف حاصل کرلیاگیا ہے جبکہ کا لجوں اور یونیورسٹیوں کو کورونا مخالف ٹیکے لگانے کو ترجیح دی جائے ۔میٹنگ کے دوران لیففٹنٹ گورنر نے بتایاگیا کہ جموں و کشمیر کی مثبت شرح کو 0.3 تک کم کردیا گیا۔