ضلع سانبہ میں تین زنگ آلود بارودی سرنگیں بر آمد

جموں// صوبہ جموں میں ضلع سانبہ کے ڈیرا گاوں میں منگل کو تین زنگ آلود بارودی سرنگوں کو بر آمد کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانبہ کے ڈیرہ گاوں کے درشن سنگھ ولد فقیر چند نے ایک مقامی پولیس چوکی کو اطلاع دی کہ انہوں نے اپنے ہی مکان کی دیوار کے نزدیک تالاب کھودنے کے دوران تین زنگ آلود بارودی سرنگوں کو پایا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی مذکورہ پولیس چوکی کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور تین سرنگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔