عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ضلعی کیپیکس منصوبوں برائے سال 2026-27 کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جنہیں آئندہ چند روز میں منظوری کیلئے محکمہ خزانہ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ منصوبے 15 مئی تک محکمہ خزانہ کے پاس جمع کرائے جائیں گے، جس کی سربراہی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبے تیار کرتے وقت ہر ضلع کے رقبے، آبادی اور ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ بعض اضلاع کی آبادی اور جغرافیائی حدود زیادہ ہونے کے باعث ان کے لیے مختص بجٹ بھی زیادہ رکھا گیا ہے، جبکہ نئے تشکیل دیے گئے اضلاع میں آبادی اور رقبہ نسبتاً کم ہونے کی وجہ سے وہاں مختص رقم بھی کم رکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر صاحبان نے مقامی اراکینِ اسمبلی سے مشاورت کے بعد ضلعی کیپیکس بجٹ تیار کیا ہے۔ اس وقت جموں و کشمیر میں پانچ لوک سبھا اراکین اور چار راجیہ سبھا اراکین موجود ہیں، جبکہ ضلعی ترقیاتی کونسلوں (DDCs)، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں، پنچایتوں اور میونسپل اداروں کی مدت مکمل ہونے کے بعد یہ ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پہلے منتخب ضلعی ترقیاتی کونسلیں اپنے طور پر ضلعی منصوبوں کو حتمی شکل دیتی تھیں،۔